پسرور،اسسٹنٹ کمشنر پسرور نے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ ، قیمتوں کا جائزہ لیا

منگل 29 اپریل 2025 17:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد پیمانے کی درستگی، معیار اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کرنا تھا تاکہ عوام کو جائز مقدار اور معیار کا ایندھن فراہم کیا جا سکے۔دورے کے دوران اے سی پسرور نے پیمائش کے آلے (ڈسپینسر) کا بغور معائنہ کیا اور کم پیمائش کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر جرمانے عائد کیے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کم ناپ تول یا عوام کو دھوکہ دینے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سدرہ ستار نے مزید کہا کہ سرکاری نرخنامے کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔

(جاری ہے)

صارفین کے لیے شکایات رجسٹر مہیا کیا جائے تاکہ کسی بھی شکایت کی فوری جانچ ہو سکے۔

ملازمین کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ ایمانداری اور اخلاق کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔پیٹرول پمپس کے گردونواح میں صفائی ستھرائی اور آگ بجھانے کے آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا اور تمام کاروباری حضرات کو اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے نبھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیکنگ کا یہ عمل باقاعدگی سے جاری رہے گا تاکہ کسی کو بھی عوامی مفاد کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :