لاہور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 170 املاک سربمہر، 20 ٹرک سامان ضبط

منگل 29 اپریل 2025 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی قیادت میں شہر بھر میں انسداد تجاوزات کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔آپریشن کی نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کے چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیانے کی ۔

ایم سی ایل ترجمان کے مطابق اب تک 170 غیر قانونی املاک کو سربمہر کیا جا چکا ہے، جبکہ 20 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وحدت روڈ، جوبلی ٹاون، نیازی چوک، یکی گیٹ، دہلی گیٹ، باسط سیدن شاہ، میو ہسپتال، جین مندر اور نیو انارکلی سمیت مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔ ان علاقوں سے غیر قانونی تجاوزات، بینرز، پوسٹرز اور سٹریمرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

سنگین خلاف ورزیوں پر چار ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ متعدد دکانداروں اور قابضین کو انتباہی نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے کہا ہے کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت شہر بنانے کے لیے مہم جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر لاہور کی براہ راست نگرانی میں ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :