ملتان،وین میں آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد جھلس کر جاں بحق، 2 زخمی

منگل 29 اپریل 2025 17:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)ملتان میں وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار افراد دبئی روانگی کے لیے ملتان ایئرپورٹ جارہے تھے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق وین میں آگ لگنے کا واقعہ قاسم بیلہ روڈ پر پل مظفرآباد پر پیش آیا، گاڑی میں 6 افراد سوار تھے، جن میں 4 جھلس کر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، لاشوں اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ، وین میں سوار افراد جام پور سے ملتان ائیرپورٹ جارہے تھے ۔