Live Updates

تعلیم ہی قوموں کو ہر مشکل سے لڑنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے،چوہدری لطیف اکبر

پاکستان ایٹمی ملک ہے اور بھارت سمیت کوئی اس کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، گیدڑ بھبکیو ں سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں

منگل 29 اپریل 2025 17:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)بچوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ، خطہ جنگ کی زد میں ہے تاہم عوام اور طلبہ کے حوصلے دیدنی ہیں ، تعلیم ہی قوموں کو ہر مشکل سے لڑنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے ،آج تعلیم کی بدولت پاکستان ایٹمی ملک ہے اور بھارت سمیت کوئی اس کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، گیدڑ بھبکیو ں سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں ، جس کی فوج لوگوں کے گھرو ں سے مانگ کر کھانا کھاتی ہے وہ کیا پاکستانی فوج اور عوام کا مقابلہ کریگی، چوہدری لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری تعلیمی اداروں کے ہمراہ خطہ بچوں کی بھرپور اصلاح کررہے ہیں ، تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر تھے دیگر معزز مہمانان گرامی میئر بلدیہ مظفرآباد سید سکندر گیلانی، جہانگیر خان مغل (سابق ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر)، شوکت جاوید میر (سابق ٹکٹ ہولڈر لیپہ)، شگفتہ نورین کاظمی (سابق نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر) اسخاق کاظمی پی آر او ہمراہ وزیر قانون میاں عبد الوحید،افتخار کاظمی (چیئرمین سکالر فاؤنڈیشن) ،سید اشتیاق بخاری (مرکزی صدرایپسکا)، سید طارق رشید (ضلعی صدر ایپسکا)،فاروق احمد عباسی (سینئر وائس پریزیڈنٹ ایپسکا)، چوہدری جمال (سیکرٹری انفارمیشن) حمزہ شاہین (مرکزی سیکرٹری مالیات ایپسکا)، والدین و معززین علاقہ کی بھرپور شرکت۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ معززین علاقہ کی فلاحی کاموں اور تعلیمی اداروں کی خدمات علاقائی سطح پر قابل ستائش ہیںبالخصوص ادارہMESC کی تعلیم و تربیت کے معیاری کارکردگی کی تعریف کی اور بچے اور بچیوں کی یکساں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بھرپور لیکچر دیا۔ لیکچر میں معاشرتی باہمی تعاون بھائی چارہ اصلاح معاشرہ اور خواتین، بچوں، بزرگوں، عام آدمی کے معیار زندگی بلند کرنے اور بنیادی حقوق کے فروغ کی بات کی گئی۔

اس موقع پر سی سی او ادارہ سید عادل وقار کاظمی اور ان کی ٹیم کو معیاری تدریسی ماحول، بہترین ہم نصابی سرگرمیوں اور مسلسل شاندار نتائج پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں بچوں نے دلکش ایکٹ، تقاریر، کلام اقبال، صوفیانہ کلام، آرمی ایکٹز اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیے، جسے دیکھ کر حاضرین نے خوب داد دی۔ دی ماڈرن ایرا سکول اینڈ کالج راڑو امبور وارڈ نمبر 01 کا وہ واحد ادارہ ہے جس نے اس تقریب میں علاقی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے کمیونٹی ممبرز، اطراف کے دیگر تعلیمی اداراجات اور ٹیچرز کو سرٹیفکیٹ آف ایپریسییشن سے نوازہ۔

مہمان خصوصی اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، میئر بلدیہ سید سکندر گیلانی، سید افتخار کاظمی (چیئرمین سکالر فاؤنڈیشن) سید اشتیاق بخاری (مرکزی صدر ایپسکا)، سید طارق رشید (ضلعی صدر ایپسکا)، (ر)میجر نعم کو ادارہ ہذہ کی جانب سے گیسٹ آف آنر کی شیلڈ سے نوازا گیا۔ والدین اور مہمانان گرامی نے ادارے کے معیار اور طلبہ کی پُراعتماد کارکردگی کو سراہا اور انتظامیہ ادارہ کو مبارکباد پیش کی۔

آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے اس تقریب کو تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کا خوش آئند قدم قرار دیا۔آخر میں سی ای او MESC عادل وقار کاظمی نے تقریب آمد پر مہمان خصوصی، سپکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر جناب چوہدری لطیف اکبر و دیگر معزز مہمانان، والدین کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کی تعلیم و تربیتی معیار کو بلند رکھنے کا ایادہ کیا۔دی ماڈرن ایرا سکول اینڈ کالج راڑو امبور میں تقریب اعلان نتائج و تقسیم انعامات کی رنگا رنگ اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں شہر بھر کی ممتاز سیاسی، سماجی، تعلیمی و ادبی شخصیات، والدین اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات