الخدمت فائونڈیشن 'بنو قابل پروگرام' کے ڈائریکٹر سلمان شیخ کا آغوش کالج مری کا دورہ

منگل 29 اپریل 2025 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) الخدمت فائونڈیشن 'بنو قابل پروگرام' کے ڈائریکٹر سلمان شیخ اور منیجر 'وولنٹیئر منیجمنٹ پروگرام' سنان اکبر نے منگل کو آغوش کالج مری کا دورہ کیا ۔پرنسپل آغوش کالج مری محمد اعظم نے کالج آمد پر مہمانوں کا استقبال کیا ۔ مہمانوں کو کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔

(جاری ہے)

محمد اعظم نے مہمانوں کو بتایا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی معیار کی تعلیم کا اقامتی ادارہ ہے جہاں طلباء کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔

اس موقع پر مہمانوں نے طلباء سے بھی ملاقات کی ۔ طلباء نے انھیں اپنی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا ۔ انھوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ خوب محنت اور دل لگا کر تعلیم پر توجہ دیں اور اللہ کی شکرگزاری کو اپنی ذات کا حصہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :