پہلے فیز میں 2500نوجوانوں کو سعودی عرب سمیت یورپی ممالک بھیجا جا رہاہے، منیجنگ ڈائر یکٹر بی ٹیوٹا طارق جاوید مینگل

منگل 29 اپریل 2025 18:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) منیجنگ ڈائر یکٹر بی ٹیوٹا طارق جاوید مینگل نے کہا ہے کہ پہلے فیز میں 2500نوجوانوں کو سعودی عرب سمیت یورپی ممالک بھیجا جا رہاہے کیونکہ جرمنی ،رومانیہ اور عرب ممالک میں تعمیراتی شعبے میں اسکل لیبر کی اشد ضرور ت ہے و زیر اعلی بلو چستان کے وژن کے مطابق 30ہزار نوجوانوں بیرونی ممالک میں روزگار فراہم کیا جا رہا ہے اپنی نوعیت کا پورے ملک میں یہ الگ منصوبہ ہے جس سے نہ صرف بےروزگار نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جا ئیں گے بلکہ بلو چستان کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے ایم ڈی بی ٹیوٹا طارق جاوید مینگل نے کہا کہ بلو چستان کے نوجوانوں کو بیرونی ممالک روزگار کے مواقع سے بھر پور فائد اٹھا ئیں ایم ڈی بی ٹیوٹا طارق جاوید مینگل نے کہا کہ 30ہزار نوجوانوں کو بیرونی ملک بھیجا جا ئے گا اس سلسلے میں پہلے فیز کامیابی سے مکمل ہو گیا ، سینکڑوں نوجوان جو کہ بلو چستان کے مختلف اضلاع سے ان تعلق تھا ان کو سعودی عرب ،رومانیہ ، جرمنی بھیجا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک ، رومانیہ اور تعمیراتی شعبے میں لیبر کی ضرورت ہے جو نوجوان اس شعبے میں آنا چاہتے ہیں ان کو رومانیہ اور عرب ممالک بھیجا جا ئے پہلے فیز میں جو شارٹ لسٹ ہو ئے تھے ان کی ٹرینگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اب دوسرے مرحلہ کا اعلان کیا گیا ہے اس میں محنتی اور قابل نوجوانوں کو تر جیح دی جا ئے گی۔ تعمیراتی شعبے میں کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو تر جیح دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ و زیر اعلی بلو چستان کے وژن کے مطابق تیس ہزار نوجوانوں کو بیرونی ممالک میں روزگار فراہم کیا جا ئے گا جو کہ صو بے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لو گوں کو چاہے حکومت کے اچھے اقدامات کی تعریف کرنی چاہے ایک میگا منصوبہ ہے اس سے قبل ملک میں ایسا منصوبہ پر کسی کام نہیں کیا بلو چستان کے لو گوں کےلئے تحفے سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :