محنت کشوں کو عزت و احترام دینا ہو گا ،مزدور نہ ہوں تو نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ جائے،سماجی رہنما

منگل 29 اپریل 2025 19:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ محنت کشوں کا عالمی دن ہمیں ان کی معاشرے میں اہمیت سے آگاہ کرتا ہے، اگر مزدور نا ہوں تو نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جائے گی،ہمیں اپنے محنت کشوں کو عزت و احترام دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے عالمی یوم مزدور کے موقع پر ایک خصوصی سیمینار کا اہتمام کررہی ہے جس میں ممتاز شخصیات موضوع کے حوالے سے گفتگو کریں گے جبکہ اس موقع پر محنت کشوں میں ورکرز ہمارا فخر ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ خصوصی سیمینار 30 اپریل بروز بدھ صبح دس بجے سیمینار ہال ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :