ضلعی انتظامیہ کی محکمہ صحت اور لائنز ڈیپارٹمنٹس کو انسداد ڈینگی سرگر میاں تیز کرنے کی ہدایت

منگل 29 اپریل 2025 19:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت اور لائنز ڈیپارٹمنٹس کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی کی ہدایت کردی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ انسداد ڈینگی سرویلنس کے دوران ٹائرشاپس،کباڑخانوں،نرسریوں،قبرستانوں کی سرویلنس میں اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تدارک ڈینگی کے حوالہ سے ضلع میں عملی کام نظر نہیں آنا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھائیں۔انہوں نے ہاٹ سپاٹ کلیئر رکھنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ستھرائی کو بہتراور کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عظیم نے اجلاس میں بریفنگ دی جبکہ محکمہ صحت،ماحولیات،لوکل گورنمنٹ ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :