سینٹ اجلاس، قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل متفقہ طور پر منظور

منگل 29 اپریل 2025 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ایوان بالا نے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اس بل کو قائمہ کمیٹی سے منظور کردہ صورت میں زیرغور لانے کی تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی۔ ایوان نے متفقہ طور پر اس بل کی منظوری دے دی۔ قبل ازیں چیئرمین فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق ثمینہ ممتاز زہری نے اس بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔