ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے 13 سروس سٹیشنز سیل جبکہ 3 بھٹے مسمار کر دیئے

منگل 29 اپریل 2025 19:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے شہر میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عثمان اظہر کی زیر قیادت ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹوں، سروس سٹیشنوں اور اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات نے بتایا کہ57 سروس اسٹیشنوں کو عدم تعمیل پر نوٹس جاری کئے گئے جبکہ10 سروس سٹیشنزنے پہلے ہی ری سائیکلنگ پلانٹ نصب کئے ہوئے تھے تاہم قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 13 سروس سٹیشنزکو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 8 یونٹوں کو بند کیا گیا ہے۔ زگ زیگ پر نہ چلنے والے 3بھٹوں کو مسمار کر دیا ہے جو کہ فضائی آلودگی کا بڑا سبب بن رہے تھے۔ اس کے علاوہ35 صنعتی یونٹوں کا بھی معائنہ کیا گیا ہے تاکہ ماحولیاتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :