عوام میں ملیریا بیماری سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کرنا ہے، بی آر ایس پی کچھی

منگل 29 اپریل 2025 19:54

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)بی آر ایس پی، آئی ایچ ایچ این اور محکمہ صحت کچھی کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں آگاہی واک سیمینار کا مقصد عوام میں ملیریا بیماری سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کرنا ہے، پریس ریلیز بی آر ایس پی کچھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بی آر ایس پی کچھی امتیاز رند نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہیکہ ملیریا ایک خطرناک جان لیوا بیماری ہے اسکا موثر دیکھ بھال ہی اس سے بچاؤ کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے محکمہ صحت کے تعاون سے آگاہی واک سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی شراکت کے بعد ان پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بیماری سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور ماہرین کے بتائے ہوئے تجاویز پر عمل کریں تاکہ نہ صرف وہ اپنے خاندان بلکہ کمیونٹی لیول پر بھی اس بیماری سے بچاؤ کیلئے آگاہی پھیلائیں انکا کہنا تھا کہ ملیریا وباء سے بچنے کیلئے اس کی مخصوص خوراک سے اس بیماری سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے تاہم موسمی بخار کی صورت میں مریض پہلے اپنے متعلقہ معالج سے رجوع کریں تاکہ اگر ان میں ملیریا کی تشخیص ہو تو انہیں ملیریا کے ڈوز دیئے جائیں علاؤہ ازیں بی آر ایس پی دفتر سے ضلع بھر کے بی ایچ یوز طبی مراکز میں مفت میں ملیریا کی ادویات فراہم کی گئی ہیں جس سے مریضوں کو ملیریا تشخیص کے بعد مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ اس وباء کی شدت کو ختم کرکے صحت مند زندگی کی تشکیل می ہمارے نیک مقاصد شامل رہیں۔