دھنی بخش مگسی کیخلاف مذہبی جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،ترجمان ڈھاڈر پریس کلب

منگل 29 اپریل 2025 19:54

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)دھنی بخش مگسی کے خلاف مذہبی جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈھاڈر پریس کلب کے ترجمان نے جاری مذمتی بیان میں کہا ہے کہ جعفرآباد ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کی صحافتی کوریج کے دوران قائدِ صحافت، صدر یونین آف جرنلسٹس نصیرآباد ڈویڑن جناب دھنی بخش مگسی کے خلاف مذہبی جماعت اور صاحب اقتدار کی جانب سے سوشل میڈیا پر کئے گئے بے بنیاد پراپیگنڈے، گھناؤنی مہم اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں صحافت کی آزادی اور وقار کے تحفظ کے لئے ہم جناب دھنی بخش مگسی کے ساتھ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بصورت دیگر ان نام نہاد عناصر کا ہر فورم پر مقابلہ کیا جائے گا۔