کمشنرراولپنڈی انجینئرعامرخٹک کاہولیفیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ

منگل 29 اپریل 2025 19:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے گزشتہ روز ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا عملے کی حاضری چیک کی اور وارڈز کا معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں ہونے والے علاج، سہولیات، صفائی اور عملے کے روئیے سے متعلق سوالات کئے کمشنر نے مریضوں کی شکایات اور تجاویز سنیں اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو بہتری کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے ہدایت دی کہ مریضوں کو ادویات کی دستیابی اور علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور او پی ڈی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ہسپتال میں موجود طبی آلات اور مشینری کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور ان کی بہتری کے لئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کی۔

متعلقہ عنوان :