جڑانوالہ میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی، 5 دکانیں سیل

منگل 29 اپریل 2025 21:35

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی زیرنگرانی انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان نے لنڈا بازار اور مدنی بازار میں تجاوزات کی خلاف ورزی کرنے والی 5 دکانوں کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائی انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی گئی، جس کا مقصد شہر میں غیرقانونی قبضوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے بتایا کہ ''تجاوزات مافیا کے خلاف اپریشن بلاتعطل جاری ہے۔ بار بار انتباہ کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔'' انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ عوامی راستوں اور سڑکوں پر تجاوزات نہ کریں، ورنہ سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محسن مظہر نے تصدیق کی کہ مقدمات درج کرنے سمیت تمام اختیارات استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ''دکانداروں کو بار بار مہلت دی گئی، لیکن اب کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اپریشن شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے عزم کا حصہ ہے۔ عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی اطلاح فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ کارروائی مستقل بنیادوں پر جاری رہی تو شہر کی ترقی میں نمایاں بہتری آئے گی۔