پاک کیوبا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور ‘صحت، تعلیم، کھیل، سیاحت اور کثیر الجہتی تعاون پر غور

منگل 29 اپریل 2025 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پاک کیوبا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور ہوا ہے جس میں صحت، تعلیم، کھیل، سیاحت اور کثیر الجہتی تعاون پر غورکیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک کیوبا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور ہوانا میں منعقد ہوا،پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری مریم آفتاب نے کی ۔کیوبن وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ انا یاسی راڈرگز کامیہو نے کی،دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں بشمول صحت، تعلیم، کھیل، سیاحت اور کثیر الجہتی تعاون پر غور کیا گیا ۔ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری نے کیوبن وفد کو جنوبی ایشیا میں سلامتی کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :