عید الاضحی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں تیاریاں شروع

منگل 29 اپریل 2025 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)عید الاضحی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیںاورمختلف مقامات پر لگائے گئے ''جانوروں کے سیل پوائنٹس'' کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کیا گیا ہے، ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن کے احکامات کے مطابق مویشی منڈی سنگجانی، سیکٹر آئی 15, بارہ کہو، لہتراڑ روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر لگائی جائیں گی، عرفان میمن نے کہاکہ مویشی منڈیاں یکم سے 13 ذوالحجہ تک لگائی جائیں گی، ان مقامات اور تاریخ سے قبل جانوروں کی خریدو فروخت کی اجازت نہیں ہے، ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ان مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ پر قائم مویشی منڈی غیر قانونی تصور ہوگی، بیوپاریوں سے گزارش ہے کہ وہ مختص کردہ جگہ پر ہی جانور فروخت کریں۔

متعلقہ عنوان :