فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں آوارہ کتوں کی بہتات‘ 8 طلبہ و طالبات کو نوچ کر بری طرح زخمی کر دیا

منگل 29 اپریل 2025 23:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)زرعی یونیورسٹی میں آوارہ کتوں کی بہتات‘ 8 طلبہ و طالبات کو نوچ کر بری طرح زخمی کر دیا، متاثرہ طالب علموں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ زرعی یونیورسٹی میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو چکی ہے اورآوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں گھومتے نظر آتے ہیں اور گرائونڈ‘ ہاسٹلز کے باہر بھی آوارہ کتے پھرتے رہتے ہیں اور موقع ملتے ہی طالب علموں کو کاٹ لیتے ہیں جبکہ زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی آوارہ کتوں نے 6 طالبات ماہم‘ قرة العین ‘ نمرہ‘علیمہ وغیرہ اور 2طلباء تنویر اور ذوالفقار کو کاٹ کر بری طرح زخمی کر دیا، جنہیں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کو انجکشن لگانے اور مرہم پٹی کے بعد گھروں کو بھیج دیا۔ زرعی یونیورسٹی میں آوارہ کتوں کی بہتات لمحہ فکریہ ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے موثر اقدامات کرنا چاہیے تاکہ حصول تعلیم کیلئے آنے والے طالب علم محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :