پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ، گوادر کی شاندار فتح

منگل 29 اپریل 2025 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19ون ڈے ٹورنامنٹ میں گوادر نے پنجگور کو 3 رنز سے شکست دی ۔ جلیل جے سر کی تباکن بولنگ اسپل سی7 وکٹ گرا دی۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19ون ڈے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ میچ میں گوادر نے پنجگور کو 112 رنز کا ٹارگٹ دیا ، جس میں یحییٰ نذیر 31، غفور 22، محمد سعد 18 اور اشرف نے 10 رنز بنائے۔

گوادر انڈر 19 کے لفٹ آرم پیسر جلیل جے آر نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جو کہ گوادر کی طرف سے ایک ریکارڈ ہے۔اس طرح جلیل جے آر نے پنجگور کو 108 رنز تک محدود رکھتے ہوے گوادر کو 3 رنز سے فتح دلوائی۔

(جاری ہے)

گوادر انڈر19 میں طفیل قادر ، یحییٰ نذیر ، غفور اور اشرف جیسے ہونہار پلیئر ٹیم میں شامل ہیں، جلیل جے آر نے اس سے پہلے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے تاریخی کراچی ٹور 2024ء میں معین خان کرکٹ اکیڈمی ،آغا خان جیم خانہ کراچی ، یو بی ایل اکیڈمی کراچی کے خلاف بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوادر اکیڈمی کے فتح میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر کے ہیڈ سابق نیشنل کپتان وسیم اکرم ہیں،میر ثنا اللہ صدر گوادر ایسوی ایشن عبداللہ اور ریاض اسحاق نے جلیل کو مبارک دی۔