بے سہارا خواتین کی داد رسی کے لیے دارالامان ایبٹ آباد میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، ازکی فاطمہ

منگل 29 اپریل 2025 23:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ازکی فاطمہ نے ڈی او سوشل ویلفیئر ایبٹ آباد سائرہ مشتاق کے ہمراہ دارالامان ایبٹ آباد کا دورہ کر کےخواتین کو سہولیات کی فراہمی اوران کے مسائل بارے استفسار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نےکہاکہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام دارالامان ایبٹ آباد میں خواتین کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور مستقبل میں اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :