Live Updates

بھارتی حکام نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں48سیاحتی مقامات کوعوام کے لئے بند کر دیا

منگل 29 اپریل 2025 23:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی حکام نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے 48سیاحتی مقامات کو عوام کے لیے بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں کئی مشہورصحت افزاء مقامات اور سیاحت کے لئے مشتہر کئے گئے نئے مقامات بھی شامل ہیں جن میں دودھ پتھری، کوکرناگ، ڈکسم، سنتھن ٹاپ، اچھہ بل، وادی بنگس ، مارگن ٹاپ اور توسہ میدن شامل ہیں۔

ان مقامات کو حال ہی میں محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اجاگر کیا تھا لیکن اب ان کو سیاحت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حکام نے سیاحوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد جانے سے بھی روک دیا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے میں نقل و حرکت اور مذہبی آزادیوں پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات