پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا ، تحفظ فراہمی کی اپیل

منگل 29 اپریل 2025 23:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا ، تحفظ فراہمی کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے مکین پسند کی شادی کرنے والے جوڑے ، عرفان علی سمیجو ولد صادق سمیجو نے اپنی بیوی ثوبیہ ولد حاکم علی سمیجو کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے تحفظ فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے بتایاانہوںنے گھر سے فرار ہو کر پسند کی شادی کی ہے شادی کی اطلاع پر ہمارے عزیز ربنواز ، شاہنواز ، مراد ، علی عباس و دیگر ہمارے جانی دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں جان سے مارنا چاہتے ہیں جوڑے نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفٖظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :