
شہزادہ اینڈریو پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون نے خودکشی کرلی
منگل 29 اپریل 2025 19:15
(جاری ہے)
ورجینیا رابرٹ گفی نے اگست 2021 میں نیویارک کی ایک عدالت میں شہزادہ اینڈریو کے خلاف جنسی استحصال کا سول مقدمہ دائر کیا تھا۔
مقدمے کے بعد شہزادہ اینڈریو نے خاتون کے دعوے مسترد کرتے ہوئے ان کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا اور عدالت میں بھی ایسے ہی دستاویزات جمع کروائے تھے۔خاتون نے مقدمے میں دعوی کیا تھا کہ انہیں شہزادہ اینڈریو کے ساتھ بھی 1999 سے 2001 تک تین مختلف مواقع پر لندن، نیویارک اور ورجن آئی لینڈ میں سیکس کرنے پر مجبور کیا گیا اور اس وقت ان کی عمر 17 برس تھی جبکہ ملکہ برطانیہ کے بیٹے ان کی کم عمری سے متعلق ہر بات جانتے تھے۔خاتون کے الزامات کے بعد شہزادہ اینڈریو نے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا بعد ازاں مسئلہ سنگین ہوجانے پر انہوں نے شاہی ذمہ داریوں سے بھی دستبرداری اختیار کرلی تھی۔اسی خاتون نے امریکی کاروباری شخص جیفری اپسٹن کے حوالے سے بھی سنگین انکشافات کیے تھے اور بتایا تھا کہ انہیں جیفری اپسٹن نے محض 14 سال کی عمر میں مساج کی ملازمت کے لیے رکھا لیکن بعد میں انہیں جنسی غلام بنایا گیا اور انہیں پوری دنیا میں طاقتور افراد کے پاس جسم فروشی کے لیے بھیجا گیا۔امریکی کاروباری شخص جیفری اپسٹن نے بھی خود پر درجنوں کم عمر لڑکیوں کو جنسی غلام بنانے کے الزامات کے بعد جیل میں خودکشی کرلی تھی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.