کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب

منگل 29 اپریل 2025 19:35

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب ہوگئیں۔ پاکستانی نژاد اقرا خالد چوتھی بار کینیڈین پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئیں، انہوں نے حریف امیدوار پر 5 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی جب کہ ووٹوں کی گنتی سے لیڈ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

رکن پارلیمان منتخب ہونے پر جذباتی منظر بھی سامنا آیا اور وہ فرطِ جذبات میں والد سے لپٹ گئیں۔ادھر پاکستانی نژاد خاتون سلمی زاہد نے 21 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔