ڈی جی ایل ڈی اے کا چیف انجینئر ٹیپا کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ، روڈ سائن اور ٹریفک سگنلز کی صفائی مہم جاری رکھنے کی ہدایت

منگل 29 اپریل 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کے ہمراہ مختلف علاقوں بھبتیاں چوک، رائیونڈ روڈ اور خیابان جناح کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ٹریفک روانی میں بہتری بارے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھبتیاں چوک،قزلباش چوک، شیر شاہ چوک پر سگنل لائٹس اور ٹرائی اینگل کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈ ی اے نے ہدایت کی کہ ٹیپا ٹیمیں باقاعدگی سے ٹریفک سگنلز کی مرمت و بحالی کا کام کرتی رہیں۔ ٹریفک سگنلز کو صاف اور نمایاں ہونا چاہیے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے روڈ سائن اور ٹریفک سگنلز کی صفائی کی خصوصی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :