کے آئی یو سپورٹس گالہ 2025 کے فٹبال فائنل میں سپورٹس سائنسز نے کمپیوٹر سائنسز کو شکست دیکر چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

منگل 29 اپریل 2025 20:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس گالہ 2025 کے فٹبال فائنل میں شعبہ سپورٹس سائنسز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کو 1-0 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق فائنل میچ کے پہلے اور دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جس کے باعث میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔

اضافی وقت میں شعبہ سپورٹس سائنسز کی ٹیم نے شاندار حکمت عملی اور عمدہ کھیل کے ذریعے ایک فیصلہ کن گول اسکور کیا اور فتح اپنے نام کی۔ شعبہ سپورٹس سائنسز کے کھلاڑیوں کی شاندار ٹیم ورک اور لگن نے نہ صرف شائقین کو متاثر کیا بلکہ انہیں فٹبال چیمپئن بننے کا اعزاز بھی دلایا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے عزم اور محنت کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :