~صرف 2 ہزار روپے من گندم کا ریٹ کسانوں کیساتھ ظلم ہے : میاں ایوب

منگل 29 اپریل 2025 21:05

M لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نایب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی ناکام معاشی و ناکام گندم پالیسی کی وجہ سے پنجاب کا کسان ذلیل و خوار ہو کررہ گیا ہے افسوس کا مقام ہے کہ 40 کلو گندم کا ریٹ حکومت نے صرف 2 ہزار روپے مقرر کیا ہے اس قیمت سے تو کاشتکاروں کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوگا صرف 2 ہزار روپے من گندم کا ریٹ کسانوں کے ساتھ ظلم اور کھلم کھلا ناانصافی ہے پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو گندم اگانے کی سزا دی جارہی ہے پیپلز پارٹی حکومت پنجاب کو کسانوں سے زیادتی کرنے کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دے گی۔