خصوصی عدالت نے26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

منگل 29 اپریل 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے عمر ایوب کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت کے دوران عمر ایوب، علی بخاری ،شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شیر افضل مروت کی میڈیکل گراؤنڈ کی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی،دوران سماعت نیاز اللہ نیازی،شہریار آفریدی کیجانب سے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائرکی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،عدالت نے عمر ایوب کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام پی ٹی آئی راہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی اورضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف سیکرٹریٹ، ترنول، کوہسار، اور تھانہ شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیں۔