۔محکمہ صحت مکران ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال تربت میں ایک آگاہی تقریب

منگل 29 اپریل 2025 21:20

Oتربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) محکمہ صحت مکران ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال تربت میں ایک آگاہی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اسلم آزار نے کی جبکہ چیرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلغ شیر قاضی مہمانِ خصوصی تھے تقریب میں محکمہ صحت کے افسران، WHO کے نمائندے، مقامی معززین، ہیلتھ ورکرز اور کونسلرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ویکسینیشن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ویکسینیٹرز، ڈی ایچ ایم ٹی ممبران اور کمیونٹی سپورٹرز کو تعریفی اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔ چئیرمین میونسپل کارپوریشن نے خطاب میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اور والدین کے تعاون پر زور دیا، جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ نے بچوں کو بروقت ٹیکے لگوانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں آگاہی واک اور او آر ٹی سیشنز کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں، اور اختتام پر ڈینگی کے خلاف سرگرم عملے کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :