ٌتربت ،مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں تین مسلح افراد کے مارے جانے کی اطلاع

منگل 29 اپریل 2025 21:20

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) تربت کے علاقے ڈنک میں مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں تین مسلح افراد کے مارے جانے کی اطلاع ،علاقائی زرائع کے مطابق منگل کی رات گئے پورا علاقہ دھماکہ اور فائرنگ سے گونج اٹھا ، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ڈنک کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا اس موقع پر مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ ہوئی جس میں تین مسلح افراد کے مارے جانے کی بھی اطلاع موصول ہوئی دوسری جانب تربت انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کی تاہم ہلاکتوں کے بارے میں انہوں نے تصدیق نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :