ض*ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج لیبر ہسپتال استامحمد کا دورہ کیا

منگل 29 اپریل 2025 21:25

;اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج لیبر ہسپتال استامحمد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر احمد علی گوپانگ نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :