ڈپٹی کمشنر استامحمد کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نور پور جمالی کا دورہ ، تدریسی و انتظامی امور کا جائزہ لیا

منگل 29 اپریل 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر استامحمد کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نور پور جمالی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تدریسی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری رجسٹر کی جانچ کی اور کلاس رومز میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ایک بااعتماد اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے تدریسی عمل کو مؤثر اور دلچسپ بنائیں تاکہ طلبہ کی استعداد میں اضافہ ہو۔ انہوں نے سکول کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے چند اہم ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :