نیب نے تین اہم کیسز میں ریکوری کرتے ہوئے متاثرین میں 512 ملین کی رقم تقسیم کرنے کا آغاز کردیا

منگل 29 اپریل 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)قومی احتساب بیورو ( نیب)لاہور نے تین اہم کیسز میں ریکوری کرتے ہوئے متاثرین میں 512 ملین کی رقم تقسیم کرنے کا آغاز کردیا۔ المعروف ڈبل شاہ سکینڈل، ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز اور احمد سٹی ہائوسنگ کے سینکڑوں متاثرین میں چیک تقسیم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور احترام ڈار کا کہنا ہے کہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ نیب کی اولین ترجیح ہے، متاثرین کی سہولت کے پیش نظر چیک وصولی کے لئے سٹامپ پیپر ہمراہ لانے کی شرط ختم کردی ہے۔

تمام متاثرین کو چیک وصولی کیلئے لیٹر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، چیئرمین نیب کے ویژن کے مطابق غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور پونزی سکیموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے اب سب کے خلاف ایکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ المعروف ڈبل شاہ کیس کے متاثرین کو 404 ملین، ٹویاٹا گوجرانوالہ موٹرز کے متاثرین کو 104 ملین اور احمد سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کیس کے متاثرین میں 3.6ملین کے چیک تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :