کرم میں امن و امان کے قیام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام

روڈ پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا فیصلہ،آر پی ایف کے لئے 200 افراد بھرتی ،مزید بھرتیاں بھی کی جائیگی

منگل 29 اپریل 2025 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)کرم میں امن و امان کے قیام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام،روڈ پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا فیصلہ،آر پی ایف کے لئے 200 افراد بھرتی ،مزید بھرتیاں بھی کی جائیگی، تمام فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ، یکم جنوری سے اب تک دونوں فریقین کے 979 بنکرز مسمار کئے گئے ،جمع کرائے گئے اسلحہ میں آر پی جی، سیون،مشین گن،میزائل لانچرز،مارٹرز اور ہیوی مشین گنز،اسلحہ و گولہ بارود بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

کرم میں امن و امان کے قیام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام ،روڈ پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا فیصلہ ،آر پی ایف کے لئے 200 افراد بھرتی،مزید بھرتیاں بھی جاری ہیں ، سرکاری زرائع کے مطابق کرم میں تمام فریقین نے مرحلہ وار اس حلہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ،یکم جنوری سے اب تک دونوں فریقین کے 979 بنکرز مسمار کئے گئے ،اپر کرم میں ایک فریق کی جانب سے اسلحہ جمع کروانے کے سلسلہ کو پورے کرم میں پھیلایا جائے گا ،جمع کرائے گئے اسلحہ میں آر پی جی، سیون،مشین گن،میزائل لانچرز،مارٹرز اور ہیوی مشین گنز،اسلحہ و گولہ بارود بھی شامل،،قانون توڑنے والوں کو ریاست کی جانب سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،کرم کے غیور عوام کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کا عمل علاقے کے مستقبل کے دیر پا امن کی ضمانت بنے گا،یکم جنوری سے اب تک سامان رسد کی 2661 گاڑیاں کٴْرم بھجوائی جا چکی ہیں،،کرم کے متاثرہ علاقوں میں ریاست کی جانب سے معاوضوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :