کمشنر لورالائی سے ایس بی کے شارٹ لسٹیڈ امیدواروں کی ملاقات

منگل 29 اپریل 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ضلع موسی خیل کی ٹیچنگ پوسٹوں کے لیے ایس بی کے شارٹ لسٹیڈ امیدواروں سےملاقات ۔ امیدواروں نے لوکل ڈومیسائل کی وریفیکشن اور دیگر مسائل سے کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر موسی خیل بلال شبیربھی موجود تھے۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے ایس بی کے امیدواروں سے بات چیت کرتے کہا کہ ہم نے سی آر سی میں حق دار کو حق دینے کیلئے حتی الوسعی کوشش کی کہ کسی امیدوار کے ساتھ ذیادتی نہ ہو۔

ملاقات کے دوران کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ڈپٹی کمشنر موسی خیل بلال شبیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے ای ٹی، جی وی ٹی، اور معلم قرآن کی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات ویریفکیشن خصوصاً لوکل وریفیکیشن کر کے اہل امیدواروں کی تعیناتی کے آرڈر جاری کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر ضلع موسیٰ خیل عبدالحمید جعفر سے بھی رابطہ کیا اور مذکورہ مسلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر موسی خیل نے اس موقع پر کہا کہ ایجوکیشن کے شعبے میں تمام تقرریاں مکمل ہونے کو ہیں اور لوکل ڈومیسائل کے حوالے سے کسی قسم کی سفارش یا اقروباء پروری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کا کردار آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس لیے تعیناتیوں میں سفارش کے بجائے میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :