کوئٹہ ، مہنگا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 18 دکانیں سیل، 10 قصائی گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)ضلعی انتظامیہ کی جوائنٹ روڈ پر سرکاری نرخ نامے کے برعکس مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی 18 گوشت کی دکانیں سیل، 10 قصائی گرفتار کرلیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جوائنٹ روڈ پر گوشت فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 18 دکانوں کو سیل کر دیا۔

جبکہ اس کارروائی کے دوران 10 قصائیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔سیل کی گئی دکانوں میں حمزہ بیف شاپ، شیرانی بیف شاپ، فقیرہ بیف مٹن شاپ، صادق بیف شاپ، حمید بیف مٹن شاپ، شہزاد مٹن بیف شاپ، ناصر لانگو بیف شاپ، ندیم لانگو بیف مٹن شاپ، ماشائاللہ اونٹ گوشت شاپ، چاکر مٹن شاپ، سمین قریشی (سدا بہار پولٹری)، محمد اکرم لانگو بیف مٹن شاپ، عجب خان بیف مٹن شاپ، محمد کریم مٹن شاپ، لانگو مٹن، مستحکم مٹن اینڈ پولٹری، محمد گل لانگو اور حسین بیف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔لہذا دکاندار حضرات سرکاری نرخ نامے پر ہر صورت عمل کرکے قیمتیں واضح اور نمایاں جگہ پر آویزاں کریں جبکہ عوام الناس منافع خوروں کی شکایات کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔