Live Updates

بلوچستان کے نوجوان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئےافواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،صوبائی مشیر محترمہ مینامجید بلوچ

منگل 29 اپریل 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نےکہا ہے کہ پاکستان کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بلوچستان کے نوجوان نہ صرف اپنے قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلکہ ہر محاذ پر متحد اور متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کے پروپیگنڈے کا جرات و بصیرت سے مقابلہ کیا ہے اور اس بار بھی سچائی اور حقیقت کی ترجمانی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کے جھوٹے بیانیے کو موثرانداز سے بے نقاب کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سندھ طاس جیسے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی بھارتی کوشش کھلی جارحیت ہے، جس کا قومی یکجہتی کے ساتھ بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات