لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون جاری، سات جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 23:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ایس ایس پی احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، مختلف علاقوں سے سات جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں اشتہاری، روپوش اور منشیات فروش شامل ہیں۔کارروائیوں کے دوران چوری شدہ و چھینی گئی دو عدد موٹرسائیکلیں اور منشیات برآمدکر لی گئیں ۔

پولیس کے مطابق گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس نے وارہ پل پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث و روپوش دو ملزمان جاوید گوپانگ اور خالد گوپانگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحصیل پولیس نے بروہی چوک والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم اکبر عرف پپو چانڈیو کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پولیس نے رادھن روڈ والے علاقے سے اشتہاری ملزم اسلم عرف مراد بروہی کو گرفتار کر لیا ہے۔

سیہڑ پولیس نے سونو واہ والے علاقے سے اشتہاری ملزم عمران کاندہڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔ علی گوہرآباد پولیس نے لسٹیڈ ڈرگ ڈیلر شاہنواز جتوئی کو ایک کلو سے زائد گیارہ سو گرام چرس سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سچل پولیس نے ڈکیتی کیس میں ملوث ملزم مشاہد شاہانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ بقاپور پولیس نے مولوی غلام سرور دیناری کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے ان کے حوالے کردی ہے۔دڑی پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر کے اصل اونر غلام محمد کے حوالے کردی ۔گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :