صفائی مہم ٹی ایم اے نوشہرہ کی اولین ترجیح ہے ،اظہر علی شاہ

بدھ 30 اپریل 2025 09:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ٹی ایم او نوشہرہ سید اظہر علی شاہ نے کہاکہ نوشہرہ کے مختلف ویلج کونسل نیبر ہڈ کونسل میں صفائی مہم جار ی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صفائی مہم ٹی ایم اے نوشہرہ کی اولین ترجیح ہے جس پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے 15 اپریل2025 سے 30 اپریل تک صفائی مہم کا اعلان کیاتھا ' صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹی ایم اے نوشہرہ میں ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسلوں میں صفائی مہم جاری ہیں جس کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :