Live Updates

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مندر کی دیوار گرنے سے 8 افراد ہلاک

بدھ 30 اپریل 2025 09:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں تہوار کی تقریبات کے دوران دیوار گرنے سے8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا نے بھارتی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی سے تقریباً 393 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع شہر وشاکھاپٹنم کے سری وراہا لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں سالانہ چندنوتسوام تہوار کے دوران اس وقت پیش آیا جب شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث20 فٹ لمبی دیوار گر گئی جس کے باعث 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکومت کے سینئر اہلکار ونے چان نےبتایا کہ تمام ملبہ کو صاف کر دیا گیا ہے۔حکام نے واقعے کے بعد فوری طور پر ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکاروں کو امدادی کارروائیاں کرنے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات