سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کا علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی بھڈال کا دورہ،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

بدھ 30 اپریل 2025 11:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ و ایگزیکٹو آفیسر ملک عبداللہ نے آکشنر مارکیٹ کمیٹی سید مشرف عباس کے ہمراہ علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی بھڈال کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے دکانداروں اور آڑھتیوں کو سرکاری نرخ نامے مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کا حکم دیا۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب ورسد کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :