پشوری کارروان فاؤنڈیشن کی جانب سے عید ملن پارٹی

بدھ 30 اپریل 2025 11:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) پشوری کارروان فاؤنڈیشن کی جانب سےفاؤنڈیشن میں کام کرنے والے بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اور فاؤنڈیشن کو فنڈز دینے والوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔عید ملن پارٹی کی تقریب میں پشوری کارروان فاؤنڈیشن میں کام کرنے والے بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز اور شیلڈز تقسیم سے نوازا گیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پشوری کارروان فاؤنڈیشن کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے دو ٹکٹ بھی دئیے گئے۔

عمرہ ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں ایک فاؤنڈیشن میں کام کرنے والا کارکن عبدالباسط شامل ہے اور دوسری فاؤنڈیشن کو فنڈز دینے والی خاتون مسز عدنان کو بذریعہ قرعہ اندازی ٹکٹ دیا گیا ہے جو عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے۔

(جاری ہے)

پشوری کارروان فاؤنڈیشن کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی کی تقریب میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی اور فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پشوری کارروان فاؤنڈیشن وہ واحد ادارہ ہے جو غریب اور ضرورت مند بے روزگار نوجوانوں کو اپنے محدود وسائل کے باوجود روزگار فراہم کرنے کے لِئے مالی معاونت کیساتھ روزگار کو مستحکم بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ پشوری کاروان انتظامیہ کی محنت اور صاحب ثروت افراد کی امداد سے بے روزگار افراد اپنا ذاتی روزگار شروع کر کے اپنے بیوی بچوں کے لئے با عزت رزق حلال کما رہے ہیں۔

پشوری کاروان کا مقصد ضرورت مند بے روزگار افراد کو خیرات زکوٰة کا عادی بنانے کی بجائے برسر روزگار کرنے کا اقدام کرنا ہے۔ مقررین نے تاجر برادری اور صاحب ثروت حضرات سے اپیل ہے کہ پشوری کاروان فاونڈیشن کا حصہ بنیں اور اپنی مالی معاونت سے بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے میں امداد کرکے اس صدقہ جاریہ اور کار خیر میں شامل ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :