آئینی حیثیت کی بحالی کےلئے کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے کا امن دائو پر لگا رہے گا، رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف

منگل 5 اگست 2025 16:03

آئینی حیثیت کی بحالی کےلئے کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی بحالی کےلئے کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے کا امن دائو پر لگا رہے گا۔

(جاری ہے)

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے جاری بیان میں راجہ پرویز اشرف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی رکوائے ، بھارت مقبوضہ وادی کو اسرائیل کی طرح غزہ بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم 6برس بعد بھی آج اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کشمیر کی آزادی کےلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے کا امن دائو پر لگا رہے گا۔ \932