لاہور کی سیشن عدالت نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کے مجرم کو پانچ سال قید، 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

بدھ 30 اپریل 2025 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے خاتون سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم علی رضا کو پانچ سال قید با مشقت اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے تمام شواہد اور گواہوں کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں چشم دید اور سرکاری گواہوں کی گواہی قابل اعتماد اور مستند ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ ہیئر میں سال 2023 میں درج کیا گیا تھا، جس میں ملزم علی رضا پر (م) نامی خاتون کے ساتھ بدکاری کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کیس کا اندراج اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کیا گیا تھا۔عدالتی کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میاں محمد اسلم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صبیحہ سلطان نے ملزم کے خلاف ٹھوس شہادتیں پیش کیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کے خلاف تمام شواہد موجود تھے اور عدالت میں آٹھ گواہان نے بیان ریکارڈ کروایا۔عدالت نے تمام شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :