ملتان، منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

بدھ 30 اپریل 2025 15:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ملتان تھانہ شاہ شمس پولیس کارروائی، ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس فیضان قیوم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاولپور بائی پاس کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروش ملزم محمد عمران ولد دین محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :