سانگلہ ہل، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، تھانہ صدر پولیس نی13 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے گرفتار ملزمان سی5 کلاشنکوف، 3 پسٹل، 2 رپیٹر،1 رائفل اور 150 لیٹر شراب برآمد کی

بدھ 30 اپریل 2025 16:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دورا ن تھانہ صدر پولیس نے ناجائز اسلحہ اور شراب فروشی میں ملوث 13 ملزمان سفیان، اصغر، محسن، غلام عباس، اقبال، عاصم، علی حسن عزیر اور عمران وغیرہ کو گرفتار کرلیا، ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور شراب برآمد کر لی، پولیس نے گرفتار ملزمان سی5 کلاشنکوف، 3 پسٹل، 2 رپیٹر،1 رائفل اور 150 لیٹر شراب برآمد کی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :