سعودی اور قطری وزرائے خارجہ کی زیر صدارت دوحہ میں رابطہ کونسل کا اجلاس

دوطرفہ اور کثیر الجہتی سطحوں پر مضبوط برادرانہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال

بدھ 30 اپریل 2025 17:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قطری دارالحکومت دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں وزرا نے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ملاقات کے آغاز میں دونوں وزرا نے سعودی ۔

قطر رابطہ کونسل کے فریم ورک کے اندر بین الاقوامی سطح پر دوطرفہ اور کثیر الجہتی سطحوں پر مضبوط برادرانہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایسے اقدامات کے ذریعے تعاون کو مزید گہرا کرنے اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جو تعلقات کو وسیع تر افق تک لے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی،قطری رابطہ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹریٹ نے گذشتہ عرصے کے دوران کونسل کے کام اور اس کی کمیٹیوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

گذشتہ عرصے کے دوران کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے آٹھویں اجلاس کی تیاریوں اور انتظامات کے علاوہ کونسل کے آٹھویں اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے پہلوں اور دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے کونسل کے ساتویں اجلاس کے دوران شروع کی گئی کمیٹیوں کے کام اور اقدامات میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جو دوحہ میں 12مئی 2023 کو ہوا تھا۔

دونوں فریقین نے رابطہ کونسل کی کمیٹیوں اور ان کے ورکنگ گروپس کے درمیان جاری تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا اور دونوں برادر ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے اسی رفتار سے کام جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :