ڈپٹی کمشنر ساییوال نے انٹر میڈیٹ امتحانات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلع ساہیوال کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی

بدھ 30 اپریل 2025 17:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے زیر اہتمام پہلا سالانہ امتحان2025برائے ہائر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ ضلع ساہیوال میں 13جون تک جاری رہے گا۔ ان امتحانات کے لئے کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ کی جانب سے ضلع بھر میں 50امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے دونوں امتحانات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلع ساہیوال کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت غیر متعلقہ افراد کا اس امتحانی مراکز کے 100 گز کے اندر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا، کسی شخص کواحتجاج، مظاہرے اور اجتماع کی اجازت نہ ہوگی۔

امتحانی سنٹر کے100گز کے اندر کسی کو موبائل فون، کتابیں، حل شدہ پرچے، ڈیجیٹل آلات و دیگر ممنوعہ اشیاء لانا بھی منع ہے۔نقل یا کسی غیر قانونی ذریعے کے استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی۔\378