
مزدوروں کے مسائل ہرسطح پر حل کرنے کے لیے کوششوں کی اشد ضرورت ہے، لیاقت شبیر
بدھ 30 اپریل 2025 17:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ دن شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد ہے جن کی قربانیاں اب عالمی تحریک بن چکی ہیں، دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور مزدوروں کی صحت اور حفاظت کے لیے آئی ایل او کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔امیدوار اسمبلی حلقہ تین لیاقت شبیر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا میں مزدوروں کی پہلی منظم تحریک جو 1865 میں سری نگر سے شروع ہوئی اور اس تحریک کو دبانے کے لیے ڈوگرہ فورسز نے کم ازکم 28 مزدوروں کو قتل اور سینکڑوں کو زخمی کیا کو بھی یاد کیا جانا چاہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم کردار ریشم خانہ کے مزدوروں کی جدوجہد کا بھی تھا ان کو بھی یاد رکھا جانا چاہئے۔ حکومت ایسے تمام طبقات جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ان کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے صرف باتوں اور بیان بازی سے پیٹ نہیں بھرتے۔ بنیادی صحت اور محکمہ تعلیم میں اصلاحات سے بھی مزدور طبقہ کو نوازنا ہو گا۔ آزاد کشمیر میں مزدوروں کا استحصال تیزی سے بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی کم ازکم اجرت، کام کے سازگار ماحول، ان کی صحت کی سہولیات اور ان کے حقوق کے ثحفظ کے لیے صرف خالی باتیں کی جاتی ہیں، قانونی اور انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔ لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ رزق حلال کمانے والے اس معاشرہ کے قابل فخر لوگ ہیں اور ان لوگوں کی بدولت پی قومیں ترقی کرتی ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.