مظفرآباد، PWD ورکرز یونین کاسیاہ پٹیاںباندھ کرریلی اورجلسہ منعقد کرنے کا اعلان

بدھ 30 اپریل 2025 17:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) PWD ورکرز یونین کاسیاہ پٹیاںباندھ کرریلی اورجلسہ منعقد کرنے کا اعلان ،پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین رجسٹرڈ آزاد کشمیر کا یوم مئی کے موقع پر انوکھے انداز میں جلسہ آج منعقد ہوگا، آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین ورکر ز کے قافلے 9 بجے مظفرآباد پہنچیں گے ، ریلی کا آغاز دن 10 بجے ہوگا، جلسہ اور ریلی کے حوالے سے تفصیلات صحافیوں کو بتاتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے مرکزی صدر سردار افتخار شاہین نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کافیلڈ سٹاف اور دیگر عملہ عرصہ دراز سے حکومتی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے اور 21 اپریل سے تمام ورکر ملازمین6 مئی تک سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹیاں دینے کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہیں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ احتجاج بھی روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کروایا جارہا ہے ، حکومت کی جانب سے 12 دسمبر 2023 ء کو پیش کردہ چارٹرآف ڈیمانڈ پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیاہے جس کے باعث 21 اپریل سے غیر معینہ مدت کے لئے مختلف تاریخوںمیں احتجاجی ریلیاں مظاہرے اور کام چھوڑ ہڑتال کااعلان کرتے ہیں، حکومت مسلسل پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین جن میں قلی ، ہیلپر ، میٹ ، بیلدار ، شاول آپریٹر ،پلمبر ، روڈ انسپکٹران،مکنیکل عملہ، ڈرائیورز، سپروائزراور دیگر تکنیکی عملہ کونظرانداز کررہی ہے اور بدوں سنیارٹی لسٹ سیاسی طور پر ترقیابیوں کا عمل شامل ہے ، اس حوالہ سے جنرل کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ہر سال کی طرح یکم مئی یوم مزدوراں کے موقع پر پی ڈبلیو ڈی ورز یونین رجسٹرڈ آزاد کشمیر کی جانب سے بھرپور انداز میں مناتی ہے اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں مگر اس بار چونکہ حکومت مسلسل بے حسی دیکھا رہی ہے جس کے باعث اس بار یوم مزدور ایک نئے اندا ز میں منانے کااعلان کررکھا ہے ، آزاد کشمیر بھر سے تمام پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین مظفرآباد اولڈ سیکرٹریٹ چیف آفس تعمیرات عامہ شاہرات کے سامنے ایک بڑا جلسہ منعقد کرکے مرکزی سطح پر ایک ایسے موقع پر جب مزدوراپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے ہیں پی ڈبلیو ڈی کے ورکرز کے جملہ مسائل کو اجاگر کیا جائے گا اور اپنے مطالبات اعلیٰ ایوانوں تک ایک بار پھر سے بھرپور انداز میں پہنچانے کی کوشش کرینگے ، پروگرام کا آغاز 10 بجے ہوگا جہاں مظفرآباد ڈویژن پی ڈبلیو ڈی کے جملہ ملازمین بروقت شرکت کرکے ایک ریلی نکالی جائے گی جہ ایس ایس پی آفس ، پریس کلب کے سامنے سے ہوتی ہوئی کچہری روڈ سی ڈی او دفتر سے گزرتے ہوئے جلسہ گاہ پنڈال پہنچے گی جہاں باقاعدہ جلسہ کا آغاز کیا جائے گا، آزاد کشمیر بھر سے آنے والے قافلے اولڈ سیکرٹریٹ کے مقام پر ریلی میں شامل ہونگے اور پنڈال پہنچیں گے ، دور دراز سے آنے والوں کی گاڑیوں کی بارکنگ کے لئے صدر پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین رجسٹرڈ آزاد کشمیر نے مذید بتایا کہ ان کا احتجاج 21 اپریل سے جاری ہے تمام ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر روزانہ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور یہ سلسلہ 6 مئی تک جاری رہے گا تاہم 7 مئی کو پورے آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں ایک روزہ بھرپور انداز میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا اور ریلیاں نکالی جائیں گی ، صرف پانی کی ترسیل پر معمور عملہ فرائض کی ادائیگی کریگا ، باقی فاضل سٹاف ہڑتال پر ہوگا ، 15مئی کو آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور ریلیاں نکالی جائیں گی ، جبکہ 26 مئی سے ضلعی صدرمقام مظفرآباد اور تمام اضلاع کے ہیڈ کوارٹر میں ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے ، جس میں یونین کونسل کی زیر قیادت دھرنا دیا جائیگا،اور ریلیاں نکالی جائیگی ، جو صبح 8 سے 2 بجے تک جارہی رہے گا ، احتجاجی دھرنے کا یہ عمل ملک گھیر سطح پر کام چھوڑ ہڑتال ، اپ گریڈیشن ، رسک الائونس ، عارضی ملازمین کی مستقلی اور اس کے علاوہ دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے نوٹیفکیشن کے اجراء تک جاری رکھا جائے گا اور تمام تر ذمہ داری حکومت اور اعلیٰ بیورو کریسی کی ہوگی ۔