
وزیراعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحی کی ملاقات
بدھ 30 اپریل 2025 17:26

(جاری ہے)
شہبازشریف نے کہاکہ 24 کڑوڑ لوگوں پر مشتمل پاکستانی معیشت ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیاں اور سرمایہ کاروں کی دی جانے والی سہولیات کا مقصد ملک میں سرمائے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں جو نوجوان افرادی قوت کو اپنی توانائیوں کو صحیح سمت میں بروئے کار لانے اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی سے معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں معاونت کریں گے۔ شہبازشریف نے کہاکہ ڈیجیٹل تبدیلی اب کوئی معمولی رجحان نہیں بلکہ ایک ایسا انقلاب ہے جو معیشتوں کو نئی شکل دے رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت عالمی سطح پر وقوع پذیر ہونے والی ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ پاکستان کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ڈیجیٹل شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہ فورم، آج کی شاندار تقریب اور بین الاقومی شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں قائدانہ کردار کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحیی نے پاکستان میں پہلے ڈیجیٹل شعبے کے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فورم کے پہلے اجلاس میں شرکت انتہائی اعزاز کی بات ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
-
فوجی تصادم کا راستہ چننا بھارت کی چوائس ہوگی لیکن آگے کہاں جانا ہے یہ ہماری چوائس ہوگی
-
امریکہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کی عالمی عدالت میں حمایت کر دی
-
عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
-
پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے
-
اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
-
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.